مولانا فضل الرحمن کے بھائی کا ٹرانسفر، تحریک انصاف نے پختونخواہ بلوالیا

شیئر کریں:

مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاالرحمن کی کراچی میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت سامنے آگئی۔
خیبر پختونخوا حکومت نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کیبنیٹ سیکرٹریٹ کو مراسلہ ارسال کردیا۔

گریڈ 19 کے افسر ضیاء الرحمان کی خدمات واپس مانگ لی گئیں ہیں۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں افسران کی کمی کا سامنا ہے۔
کے پی حکومت کو ضیاء الرحمان کی خدمات درکار ہیں۔
ضیاء الرحمان حال ہی میں سنٹرل کراچی میں ڈی سی تعینات ہوئے تھے۔

جے یو آئی کو دھچکہ،حافظ حمداللہ افغانی نکلے

ان کی تعیناتی کے بعد تحریک انصاف سمیت کراچی کی سیاسی جماعتوں کی شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
کے پی سے سرکاری افسر کو سندھ میں تعینات کرنے پر پیپلز پارٹی کو تنقید کا سامنا تھا۔
یاد رہے کہ ضیاء الرحمان جے یو آئی ف سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں۔
اور کہا جارہا ہے کہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی نے مل کر ضیاالرحمان کو کراچی میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


شیئر کریں: