دنیا میں سونا مہنگا ہوا نہیں لیکن پاکستان میں آسمان پر پہنچا دیا

شیئر کریں:

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا نہیں ہوا لیکن روپے کی بے قدری نے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند سطح ایک لاکھ نو ہزار چھ سو پچاس روپے پر پہنچا دی۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے اضافے سے پہلی بار ایک لاکھ نو ہزار چھ سو پچاس روپے ہو گئی۔
دس گرام سونا دو سو ستاون روپے کے اضافے سے چورانوے ہزار سات روپے کا ہو گیا۔
22 کیرٹ سونے کی قیمت چھیاسی ہزار ایک سو تہتر روپے فی دس گرام ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار آٹھ سو چھ ڈالر برقرار رہی۔


شیئر کریں: