پاکستان میں غیر ملکیوں کی ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

‫حکومت کی طرف سےغیرملکی سرمایہ کاروں نے ذخائر بڑھادیے‬
شیئر کریں:

پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر ڈھائی ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی۔
براہ راست سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے جون تک مجموعی طور پر صنعتی شعبے میں
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 2 ارب 56 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہا۔
پہلے سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی ‬

صنعتی شعبے میں سب سے زیادہ 76 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں کی گئی۔
کمیونی کیشن سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم
66 کروڑ 39 لاکھ ڈالر اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 31 کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہا۔
ملکوں کے حساب سے گزشتہ مالی سال بھی سب سے زیادہ سرمایہ کاری چینیوں نے کی۔

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری 54 فیصد بڑھ گئی ‬

چین سے پاکستان 84 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج
میں نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کی بجائے پہلے کی جانے والی سرمایہ کاری سے 28 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا۔
ٹی بلز اور دوسرے حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے بھی 24 کروڑ 13 لاکھ ڈالر نکل گئے۔


شیئر کریں: