کراچی میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کا ایک اور کارندہ گرفتار

شیئر کریں:

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں ایک اوراہم کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی کے
بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم یاسین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔
حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھی۔

پاکستان میں “را نیٹ ورک” سرگرم،ایک اور اہلکار گرفتار

گرفتارملزم یاسین منی ایکس چینج کمپنی کا مینجر ہے ملزم سے لیپ ٹاپ اور
موبائل فون بھی قبضہ میں لیا گیا۔
یاسین کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک سے
وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔


شیئر کریں: