بٹ کوئن ہیکرز نے بڑی شخصیات کے ٹویٹراکاونٹ ہیک لرلیے

شیئر کریں:

بٹ کوئن ہیکرز نے بڑی شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک کرلیے ہیں۔
سابق امریکی صدر براک اوباما، صدارتی امیدوار جوبائیڈن، بل گیٹس، جیف بزوس سمیت بڑی کمپنیوں سے سربراہوں کے اکاونٹ ہیک کرلیے گئے۔

آئی فون کا نیا آپریٹنگ سسٹم IOS14ہیکرز کے ہاتھ لگ گیا

کئی ارب پتی افراد اور معروف کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو بھی ہیکرز نے نشانہ بنایا۔
ٹویٹر نے سائبر حملے کے بعد اکاؤنٹ لاک کر دئیےہیں۔
ان اکاؤنٹس سے جاری کیے گئے پیغامات سے بٹ کوائن کے ذریعے رقم مانگی گئی تھی۔
ہیکرز کے بٹ کوائن ایڈریس پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم منتقل کر دی گئی۔
جعلی پیغامات میں کہا گیا کہ جو بھی میرے بٹ کوائن ایڈریس پر رقم بھیجے گا تو اسے دگنی رقم واپس ملے گی
جن اکاؤنٹس کو ہیکرز نے نشانہ بنایا ان تمام کے کروڑوں کی تعداد میں فالوورز ہیں۔
ٹویٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


شیئر کریں: