چیئرمین اور ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

شیئر کریں:

ایم ڈی پی ٹی وی کو ملازمین کی برطرفی اور جبری ریٹائرمنٹ سے روکنے کے حکم
امتناع میں 21 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی وی پر کشمیر کا غلط نقشہ نشر، 5 اعلی عہدیداروں برطرف کرنے کی سفارش

پی ٹی وی بورڈ ممبران اور چئیرمین کی تعیناتیوں کی ایک درخواست پر دلائل گزشتہ سماعت پر مکمل ہو چکے ہیں۔
عدالت نے ایم ڈی پی ٹی وی ویگر افسران کے خلاف درخواستوں پر 21 جولائی دلائل طلب کر لیے ہیں۔

چیئرمین اور ایم ڈی پی ٹی وی کب تک عہدے پر رہیں گے؟

درخواست گزار نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دوبارہ سے تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔
چئیرمین، ایم ڈی پی ٹی وی اور چار ممبران بورڈ کی تقرری بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا ہے۔
چئیرمین، ایم ڈی اور بورڈ ممبرز کی دی جانے والی مراعات بھی واپس لینے کا حکم دیا جائے۔
چئرمین اور ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔


شیئر کریں: