پی ٹی وی پر کشمیر کا غلط نقشہ نشر، 5 اعلی عہدیداروں برطرف کرنے کی سفارش

شیئر کریں:

پاکستان ٹیلی ویژن پر کشمیر سے متعلق متنازعہ نقشہ نشر کرنے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
پی آئی او شاہینہ شاہد کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی سنگین غلطی کی تحقیقات کر رہی تھی۔

پی ٹی وی میں چیف نیوز اور مارکیٹنگ ہیڈ کی تعیناتی چیلنج

کمیٹی نے پی ٹی وی کے 5 اعلی عہدیداروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
غلطی کے مرتکب قرار پانے والوں میں قطرینہ حسین، کنٹینٹ ہیڈ خاور اظہر، ڈائریکٹر پروگرام چودھری سلیم، ہیڈ آف کرنٹ افیئر محمد اکرم اورپروڈیوسر تیمور شامل ہیں۔

پی ٹی وی میں افسران پر جونئیر اسٹاف کی قربانی

ان تمام افراد کو فوری طور پر برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی ارشد خان کمیٹی کی سفارشات کے درمیان حائل ہو گئے ہیں۔

پی ٹی وی میں ناتجربہ کار افراد کی غیرقانونی تقرریاں

وہ نہیں چاہتے کہ ان کی ٹیم کے افراد کو ملازمت سے نکالا جائے۔
خیال رہے اس سے پہلے بھی پی ٹی وی میں اعلی عہدوں پر بھرتیوں سے متعلق قواعد و ضوابطہ میں خلاف ورزیوں کی اطلاعات آتی رہی ہیں۔


شیئر کریں: