پشاور سے کرم اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

شیئر کریں:

(آفتاب مہمند سے)
ہنگو کے تھانہ ٹل پولیس نے بڑی تعداد میں ہتھیار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔
تورپل جوائنٹ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران فلائنگ کوچ سے اسلحہ کی بھاری کھیپ
ضبط کر کے اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی پی او شاہد احمد خان کا کہنا ہے ایس ایچ اوٹل کو اطلاع ملی تھی کہ ہتھیاروں کی کھیپ کرم اسمگل کی جا رہی ہے۔
اطلاع پر پولیس نے تورپل جوائنٹ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی۔
اس دوران فلائنگ کوچ کو روگا گیا اور تلاشی لی تو چھت پر ڈرم سے اسلحہ کی کھیپ ملی۔
فلائنگ کوچ بھی قبضہ میں لے کر بین الاضلاعی اسمگلر فضل الرحمن ولد سیال خان سکنہ ہاتھی خیل مشوخیل پشاورکو گرفتار کرلیا۔
اسلحہ میں 09رائفل، کلاشنکوف اور15چارجرز پشاور سے ضلع کرم صدہ اسمگل کئے جارہے تھے۔


شیئر کریں: