پاکستان کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ لاہور سے انگلینڈ روانہ

شیئر کریں:

پاکستان کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ بھی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
کھلاڑی میں حیدر علی، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی اورٹرینر علی لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دبئی روانہ ہوئے۔
تینوں کھلاڑی اور ٹرینر دو بار کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ جانے کے اہل ہوئے ہیں۔


لندن پہنچنے پر کھلاڑیوں اور ٹرینر کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
رپورٹ منفی آنے پر ٹیم کا حصہ بننے کی اجازت ہو گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے مانچسٹر روآنہ

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا آغاز5 اگست کو مانچسٹر میں اولڈ ٹریفرڈ کے تاریخی میدان سے ہو گا۔
سیریز کے دو میچز 13 اور 21 اگست کو ساؤتھ ایمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

3ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
سیریز کا پہلا میچ 28، دوسرا 30 اگست اور آخری میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔


شیئر کریں: