امریکا کا بھی ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپلیکیشنز بند کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

بھارت کے بعد امریکا بھی چینی سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کے خلاف میدان میں آگیا۔
امریکا نے ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔
امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکا ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین اور اس کی کیمونیسٹ حکومت سوشل میڈیا ایپلیکیشن کا استعمال کر کے شہریوں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

ٹک ٹاک سمیت درجنوں سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد

ادھر امریکی سیکرٹری خارجہ کے بیان پر ٹک ٹاک انتظامیہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے
کہ صارفین اور ان کے حقوق کا تحفظ ترجیح ہے۔
ٹک ٹاک سے نہ توکبھی چینی حکومت نے صارفین کی ذاتی معلومات مانگی ہے
اور نہ کبھی ٹک ٹاک نے کبھی معلومات کسی کو فراہم کی ہے۔
یاد رہے کہ لداخ میں چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی پسپائی کے بعد
بھارت میں ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے چینی ایپلیکیشنز پر پابندیوں کا
عندیہ بین الاقوامی منظر نامے پر نئے سیاسی گٹھ جوڑ کی ایک کڑی ہے۔

پاک بھارت روایتی جنگ کا خطرہ

مضبوط ترین معیشت کے حامل چین کا دنیا پر سیاسی اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے.
ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں کئی امریکی اتحادی شامل ہوچکے ہیں.
یورپین یونین کا حصہ ہونے والے ممالک نے بھی چینی منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں.
ادھر امریکا کی طرف سے ایشیا میں بنائے گئے چوکیدار بھارت کو تمام سرحدوں پر کشیدگی کا سامنا ہے.
تمام ہمسائیوں کے ساتھ حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے بھارت اور امریکا بوکھلاہٹ کا شکار ہیں.

کورونا پھیلانے پر امریکا چین کو سزا دے گا؟

فوجی طاقت میں چین سے کمزور بھارت نے چینی ایپلیکیشنز پر پابندیاں عائد کردی تھی.
سوشل میڈیا کی معیشت کا بڑا حصہ چین سے تعلق رکھتا ہے.
ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا ایپلیکیشنز اور فائیو جی ٹکینالوجی کے ساتھ چین امریکا سے کہیں آگے ہے.
امریکا اپنے اتحادیوں سے مل کر اب چین کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے.

غیرملکی طالب علموں پر امریکا کے دروازے بند،آئن لائن کے بجائے کورسسز کرنے پڑیں گے

بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا نئی سرد جنگ میں داخل ہوچکی ہے.
مستقبل میں بھارت اور امریکا مل کر چین کو تنہا کرنے
اور اس کے خلاف تجارتی پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔


شیئر کریں: