پاکستانی وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے

شیئر کریں:

میڈ ان پاکستان کا اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ پاکستان نے عالمی معیار کے وینٹی لیٹر تیار کرلیے۔
وزیراعظم عمران خان نے میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا۔
این آر ٹی سی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جاچکے ہیں.
ضرورت پڑنے پر ایک ماہ میں 300وینٹی لیٹربنا سکتے ہیں۔

کورونا کی دوا پاکستان میں تیار کی جائے گی

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ
سنگ میل عبور، میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا.
وزیراعظم عمران خان نے پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کیا.
خیال رہے پاکستان میں جدید طرز کے مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این آر ٹی سی نے زبردست کارنامہ انجام دیا اور پہلی بار ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز تیار کئے۔


شیئر کریں: