ہر سبزچیز سبزی نہیں ہوتی پکاتے ہوئے خیال رکھا جائے

شیئر کریں:

جو بھی کھائیں دیکھ کر اور پہچان کر کھائیں کیونکہ یہ نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔
بھارت میں ایک خاندان نے بھنگ کے پتّوں کو میتھی سمجھ کر کھا لیا جس کے باعث ان کی
حالت غیر ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ انوکھا واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں سبزی فروش نوال کشور نے نتیش نامی
شخص کو بھنگ کے پتوں کو میتھی کہہ کر بیچ دیا۔
نتیش نے یہ بھنگ کے پتے اپنی بھابی کو پکانے کے لیے دے دیے اور ان کے گھر میں موجود 6 افراد
نے اسے پہچانے بغیر سبزی سمجھ کر کھا لیا۔

جیسے ہی خاندان نے کھانا کھایا تو تمام گھر والوں کی طبعیت عجیب ہونے لگی جس پر
انہوں نے پڑوسی سے ڈاکٹر کو بلانے کا کہا۔
جتنی دیر میں ڈاکٹر کو فون کیا گیا تو پورا خاندان بے ہوش ہو گیا۔
پڑوسی نے فوراً ہی پولیس کو بلا لیا اور ساتھ ہی متاثرہ خاندان کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش کرنا شروع کی اور گھر میں موجود بچی ہوئی سبزی کو
دیکھا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ تو بھنگ کے پتے ہیں۔
پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے سبزی فروش کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ بھی درج کر لیا۔


شیئر کریں: