کورونا سے ٹریول اور سیاحت انڈسٹری تباہ، کئی ائیرلائنز بند

شیئر کریں:

کورونا کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں ٹریول اور ٹورازم کی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے۔
افریقا میں ٹریول اور ٹورازم کی صنعت کو پچپن ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
افریقی یونین کی کمشنر کے مطابق ٹریول اینڈ ٹورازم کا شعبہ براعظم کے جی ڈی پی کا تقریباً دس فیصد
حصہ بنتا ہے اور لاکھوں لوگوں کا معاش اس پر منحصر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ کے دوران افریقہ میں سیر و سیاحت میں کمی آئی
جس سے صنعت کو پچپن ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کورونا سے ائیرلائنز کا بزنس تباہ، ائیرلائنز ملازمین کو چھٹیاں دینے لگیں

افریقی یونین کی کمشنر کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے طویل عرصے سے لاک ڈاؤن اور
سرحدی بندش کی وجہ سے فضائی صنعت پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے ۔

کورونا وائرس کے دوران ائیرلائنز میں قدرتی اجزا سے بھرپور کھانا

کورونا کا مطلب ہے کہ کچھ ایئر لائنز باقی نہیں رہ سکیں گی۔
مارچ میں عالمی ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل نے پیش گوئی کی تھی کہ وبائی مرض سے عالمی سطح پر
پچاس ملین تک ملازمتوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
جس کے بعد دنیا بھر سے کئی ایئر لائنز نے ملازمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔


شیئر کریں: