متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کےساتھ کورونا سے لڑنے کا معاہدہ کرلیا

شیئر کریں:

ایک طرف اسرائیل معصوم فلسطینوں کے علاقوں پر قبضہ کر رہا ہے تو دوسری طرف عرب ممالک شرمناک طریقے سے صیہونی ریاست سے تعلقات استوار کر رہےہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نتھن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کریں گے۔
دونوں ممالک تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر کام کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے صحت کے وزرا باقائدہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ معاہد اس وقت سامنے آیا جب یہودی بستیوں کی وجہ سے اسرائیل کو پوری دنیا میں تنقید کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اسرائیل نے مغربی کنارے پر
یہودی بستیاں بسانے کے منصوبے پر کام تیز کردیا ہے۔ معصوم فلسطینی کا اسرائیلی قبضے پر احتجاج جاری ہے۔
اسرائیل کو غیر قانونی طریقےسے یہودی بستیاں بسانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
یورپی ممالک کے سفیر بھی اسرائیلی منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارت کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ حیران کن نہیں۔
اس سے پہلےجب بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کی نسل کشی کر رہا تھا
تب متحدہ عرب امارات نےنہ صرف بھارتی وزیراعظم نرندر مودی کو دوے کی دعوت دی بلکہ
مودی کو یو اے ای کا سب سے بڑا سول اعزار بھی دیا تھا


شیئر کریں: