چین کے حامی ایک لاکھ 70 ہزار ٹویٹر اکاونٹ بند

شیئر کریں:

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر نے 1 لاکھ 70 ہزار ٹویٹر اکاونٹ بند کردیے۔
ٹویٹر کی طرف سے اکاونٹ بند کرنے کا اقدام اس وقت اٹھایا جب یہ اکاونٹ چین کے حق میں بات کر رہے تھے۔
ٹویٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بند کیے گئے اکاونٹ چین کی کیمونیسٹ پارٹی کے حق میں بات کر رہے ہیں۔
ٹویٹر اکاونٹس سے ہانگ کانگ کی جغرافیائی حدود کے بارے میں چین کے نظریے کو فروع دیا جارہا تھا۔

ٹویٹر انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ بند کیے گئے اکاونٹس سے چین اور کیمونیزم کے حق میں لوگوں کی ذہن
سازی کی جاری تھی۔
چین کی حکومت نے ملک میں ٹویٹر پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی حکومت وی پی این اور پراکسی استعمال کر
کے ان اکاونٹس کی چین کی سے سرپرستی کر رہی تھی۔

ٹویٹر انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بند کیے گئے تمام اکاونٹس چین سے چلائے جارہے تھے۔


شیئر کریں: