پنجاب رکن اسمبلی شاہین رضا کورونا سے شہید

شیئر کریں:

پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن شاہین رضا کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں۔
شاہین رضا کا تعلق پاکستان تحریک انضاف تھا اور مخصوص نشست پر اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔
شاہین رضا کورونا کی تصدیق کے بعد میو اسپتال لاہور میں زیر علاج رہیں۔
شاہین رضا کو گزشتہ روز طبعیت بگڑنے پر وینٹیلیٹر پر شفٹ کیا گیا تھا لیکن جانبر نہ ہو سکیں۔
مرحومہ شاہین رضا کا تعلق گوجروانوالہ سے تھا

وزیر اعظم عمران خان نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب شاہین رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا، لواحقین سے اظہار تعزیت اور صبر کی دعا کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کے باعث رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کے
انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی نے شاہین رضا کے لواحقین س ے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہ۔
شاہین رضا پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھیں، مرحومہ کی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالی مرحومہ کے غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


شیئر کریں: