کپاس برآمد کرنے والے پاکستان کو اب درآمد کرنا پڑے گی

شیئر کریں:

پاکستان کی کپاس کی پیداوار ملکی ضروریات سے بھی 31 فیصد کم ہونے کا خدشہ ہے۔
رواں سیزن میں انڈسٹری کو تقریبا 7 لاکھ ٹن روئی درآمد کرنا پڑے گی۔
امریکا کے محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اس سال کپاس کی پیداوار 13 لاکھ 50 ہزار ٹن رہ سکتی ہے۔
ملکی صنعت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 19 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن کپاس کی ضرورت ہے۔
پیداوار پہلے کے مقابلے میں 3 لاکھ ٹن تک کم ہونے کی وجہ سے پاکستان کی کپاس کی درآمد میں 47 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں پاکستان کی طرف سے مجمووعی طور 6 لاکھ 97 ہزار ٹن کپاس درآمد کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان میں کپاس کا زیر کاشت رقبے میں تو زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی لیکن فی ایکڑ پیداوار میں کمی کی وجہ سے اس سال کپاس کی پیداوار میں اتنی زیادہ کمی رکارڈ کی گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران پاکستان نے 4 لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن کپاس درآمد کی جو گزشتہ سال اس عرصے سے 32 فیصد زیادہ ہے۔۔


شیئر کریں: