پاکستان میں اسکول 15 جولائی تک بند رہیں گے

شیئر کریں:

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں اسکول ابھی نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
‏وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسکولوں کو 15 جولائی
تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ‏اسکولوں کو کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق مزید غور یکم جون کو کیا جائے گا۔
خیال رہے پہلے اسکول یکم جون کو کھلنے تھے لیکن کورونا کی وجہ سے صورت حال خراب ہونے پر
ابھی اسکول بند رکھنے کا ہی فیصلہ کیا گیا ہے۔
چین اور بعض دیگر ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر اسکول کھول دیے گئے ہیں۔


شیئر کریں: