ٹوئٹر نے مزید فیچر متعارف کرادیے

شیئر کریں:

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی گفتگو کو مزید پرکشش بنانے کی غرض سے
ریپلائز کے لے آؤٹ میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر نیا فیچر ایپل صارفین اور ویب پر ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین کو میسر ہو گا۔
کسی ٹویٹ کے ریپلائز کے نئے لے آؤٹ کو لائنوں کی مدد سے نمایاں کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس سے واضح ہو سکے گا کہ کون کس سے بات کر رہا ہے۔
اور پوری گفتگو کو ایک ہی وقت میں دیکھنا بھی ممکن ہو سکے گا۔
ٹوئٹر کی جانب سے لائک، ری ٹویٹ اور ریپلائی کی علامتوں کو جواب دینے والوں
کے لیے ایک ہی جگہ لانے کا تجربہ بھی کیا جا رہا ہے۔


شیئر کریں: