اسکول یکم جون کو بھی نہیں کھلیں گے؟

شیئر کریں:

کورونا وائرس کے مزید بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر تین صوبوں نے یکم جون سے
تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کر دی ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔
ہنجاب ، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا نے یکم جون سے اسکول کھولنے کی حمایت کی ہے۔
صوبوں کا اتفاق نہ ہونے ہونے پر معاملہ این سی سی کے کل ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات کم ہونے کے بجائے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔
روزآنہ کی بنیاد پر اموات بڑھ رہی ہیں حکومت بھی خدشات ظاہر کرچکی ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں یکسان پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے عوام بھی تذبذب کا شکار ہو چکے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخواہ کے سوا کوئی بھی تعلیمی ادارے کھولنے پر آمادہ دیکھائی نہیں دیتے۔


شیئر کریں: