کورونا سے یمن اور مالدیپ میں پہلی موت

شیئر کریں:

جنگ زدہ ملک یمن اور سیاحتی ملک مالدیت میں کورونا وائرس سے پہلی اموات سامنے آگئی ہیں۔ یمن میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی دو اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
زندگی کی بازی ہارنے والے دونوں افراد بھائی تھے اور ان کی ہلاکت جنوبی شہر ادن کے ایک اسپتال میں ہوئی ہے۔
خانہ جنگی نے یمن میں صحتِ عامہ کے نظام کو مکمل طور پر درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے ۔
ملک میں ہیضہ، ڈینگی، اور ملیریا جیسی بیماریاں بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی ہیں اور صرف نصف اسپتال مکمل طور پر کام کر سکتے ہیں۔
لاکھوں لوگ امداد کی مد میں دی گئی خوراک پر منحصر ہیں۔
یمن پر سعودی عرب کی قیادت میں اکتالیس رکنی اسلامی ممالک نے 2015 سے جنگ مسلط کر رکھی ہے۔
عالمی ادارہ صحت پہلے ہی یمن میں انسانی المیہ کا خدشہ ظاہر کر چکا ہے۔
اُدھرمالدیپ میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 83 سالہ خاتون دارالحکومت مالے کے اسپتال میں چل بسیں۔
اب تک مالدیپ میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 280 کیسز ہیں۔


شیئر کریں: