ملک میں245ہیلتھ پروفیشنلز کورونا سے متاثر

شیئر کریں:

ملک میں کورونا کا شکار بننے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد 245 ہو گئی ہے۔
کورونا ڈیوٹی پر مامور ہیلتھ پروفیشنلز کے بارے میں رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ہیلتھ پروفیشنلز سے متعلق رپورٹ قومی ادارہ صحت نے تیار کی ہے۔
ہیلتھ پروفیشنلز بارے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تاحال 119 ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔
مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران 37 نرسز کورونا میں مبتلا ہوئیں ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات اور متاثرین بڑھنے لگے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 89 دیگر اسپتال ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کا شکار 131 ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
زیرعلاج 130 ہیلتھ پروفیشنلز کی حالت تسلی بخش ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 78 ہیلتھ پروفیشنلز آئیسولیشن میں داخل ہیں۔
تاحال کورونا سے تین ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہو چکے ہیں۔
جاں بحق دو ہیلتھ پروفیشنلز کا تعلق گلگت بلتستان، ایک اسلام آباد سے ہے۔
33 ہیلتھ پروفیشنلز صحتیاب ہو چکے ہیں


شیئر کریں: