خیبر پختونخوا کے کورونا ٹیسٹ مشکوک ہوگئے

شیئر کریں:

پاکستان میں تبلیغی اور زائرین کورونا تنازع کے بعد ایک اور تنازع نے سر اٹھا لیا۔
صوبوں میں ہونے والے کورونا ٹیسٹ بھی مشکوک ہوگئے۔
وزیراعلی سندھ نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا سے کورونا کلیرنس سرٹیفکیٹ لیکر آنے والے تین افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے یہ انکشاف وزیر برائے قومی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا سے تین افراد کورونا کلیرنس سرٹیفکیٹ لیکر سندھ پہنچیں۔ یہاں ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا،، تو نتیجہ مثبت آیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ایک ایسا طریقہ کار بنایا جائے کہ کورونا کلیئرنس سرٹیفکیٹ آن لائن اور پرفیکٹ ہو۔
یہ ڈیٹا بیس قومی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر منسلک ہوناچاہیے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے اب تک تبلیغی جماعت کے چار ہزار نو سو پچپن افراد کا پتا لگا کہ،، سب کے ٹیسٹ کئے ہیں۔


شیئر کریں: