امریکا میں لاک ڈاؤن مخالف مظاہرے بڑھ گئے

شیئر کریں:

امریکا کی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔

ریاستوں میں سخت پابندی کے باوجود سیکڑوں شہری گھروں سے باہر نکل آتے ہیں۔
واشنگٹن میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن مخالف ریلی میں سماجی دوری بھی اختیار کی جارہی ہے۔

اوریگون، کولوراڈو اور مونٹانا میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی لانے کے لئے جدوجہد میں اضافہ ہوا ہے۔
مظاہرین کے مطابق کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، زندگی کی رونقین لوٹانے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی لائی جائے۔
لاک ڈاؤن سے تنگ مظاہرین اپنے معصوم بچوں کو بھی ساتھ لے آئے۔ تامریکی صدر ٹرمپ کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کی مخالفت کر چکے ہیں اور شہریوں کو اپنے حق کے لیے گھروں سے باہر نکلنے کی بھی اپیل کی تھی جس کے بعد احتجاج بڑھتے جا رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے۔


شیئر کریں: