جی نیوز پشاور کے بیورو چیف ارسلان گرفتار اور رہا

شیئر کریں:

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب صحافیوں پر تشدد کا سلسلہ نہ روک سکا۔
ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کی ویڈیو بنانے پر جی نیوز کے بیورو چیف کو پکڑ لیا۔
بیورو چیف ارسلان احمد کے مطابق ان سے موبائل فون بھی چھین لیا گیا اور زبردستی انتظامیہ نے اپنی گاڑی میں بیٹھا لیا۔
ارسلان احمد نے پریس کارڈ بھی دیکھائے لیکن پھر بھی ضلعی انتظامیہ دھمکیاں دیتی رہی۔
بیورو چیف کو قصہ خوانی میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی فوٹیج بناتے ہوئے روکا گیا۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں بھی لاک ڈوان ہے۔
صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریوں اور اس لاک ڈاؤن کی کوریج کی آزادی حاصل ہے۔
نیوز چینل کی گاڑی اور نیوز کا لوگو ہونے کے باوجود صحافیوں کو کوریج سے روکنا اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے۔
صحافیوں نے اس عمل کی مزمت کرتے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


شیئر کریں: