میرپور میں انٹرنیٹ موبائل سروس کی آنکھ مچولی، طلبہ پریشان

شیئر کریں:

(میرپور سے راجہ قیصر افضل)

میرپور اور گرد و نواح میں ٹیلی نار اوریو فون سمیت دیگر موبائل کمپنیوں کی سروس انتہائی نقاص ہو چکی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کروڑوں روپے بٹورنے والی ان کمپنیوں کے ٹاورز نے شائد کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
ایک کال ملانے کے لیے کئی کئی منٹ انتظار کرنا پڑتا ہے، موبائل کے سگنلز بھی بجلی کی طرح آنکھ مچولی کھیلتے رہتے ہیں۔
صارفین کا کہنا آن لائن سروس فراہم کرنے والے اداروں کا انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کاروباربھی تباہ ہو رہا ہے ۔
ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ کیا ہوگا وہ میرپور میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیے: https://bit.ly/2ykARLiمیرپور میں‌ سخت لاک ڈاؤن عوام علاج سے بھی محروم

لاک ڈاون کی وجہ سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد اور دیگر اداروں سے آن لائن تعلیم لینے والے طلبہ کو بھی رابطے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
صارفین نے خبردار کیا ہے کہ اگر سروس بہتر نہ بنائی گئی تو وہ ان کمپنیوں کے دفاتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے۔


شیئر کریں: