ٹرمپ کی دھکمی پر بھارت نے ادویات کی برآمد پر پابندی ہٹا دی

شیئر کریں:

ٹرمپ کی دھکمی کام کر گئی جس کے بعد بھارت نے کلوروکوین اور پیرا سٹا مول سمیت چودہ ادویات کی برآمد پر پابندی ہٹا دی ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے ہائڈروکسی کلوروکوین کی بھاری کھیپ کی ڈیمانڈ کی تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم پر واضح کیا کہ اگر وہ کلوروکوین دوا سپلائی نہیں کرتا تواس کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔
صدر ٹرمپ ہائڈروکسی کلوروکین دوا کو کورونا کے خلاف لڑائی میں گیم چینجر قرار دے چکے ہیں۔
ٹرمپ کی دھمکی کے بعد مودی سرکار کے بھی ہوش ٹھکانے آ گئے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق انڈیا نے کلوروکوین اور پیراسٹامول سمیت 14 ادویات کی برآمد پر سے پابندی ہٹاتے ہوئے ان دواؤں کی ’مناسب مقدار‘ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے اس دوا کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلےکے اگلے ہی روز بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
مودی نے بھی بتا دیا تھا کہ انڈیا ہائڈروکسی کلوکوین خاصی بڑی تعداد میں بناتا ہے۔
ہائڈروکسی کلوررکوین دراصل کلوروکوین سے ملتی جلتی ہے جو ملیریا کے خلاف استعمال کی جانے والی سب سے مؤثر اور قدیم دوا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا انڈیا امریکا کی مدد کر پائے گا؟
اور کیا یہ دوا کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوتی بھی ہے یا نہیں؟


شیئر کریں: