سعودی حمایت یافتہ 5 ہزار ٹوئیٹر اکاؤنٹس بلاک

شیئر کریں:

سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹویٹر کی انتظامیہ نے پروپیگنڈا کرنے والے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے پانچ ہزارسے زائد اکاونٹس کو بلاک کردیا ہے۔
ان پیڈ اکاونٹس سے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کی گئی جنگ کی حمایت میں ٹوئیٹس کی جاتی تھیں۔
اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے سے ملک قطر اور سب سے زیادہ حریف ملک ترکی پر شدید تنقید کی جاتی تھی۔
ٹویٹر انتظامیہ کے مطابق یہ اکاونٹس سعودی عرب، مصر،متحدہ عرب امارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے آپریٹ کیے جا رہےتھے۔
ان اکاؤنٹس کے ذریعے دنیا بھر کی رائے سعودی عرب کی حمایت میں کرنا مقصود تھا۔
کورونا وائرس کی وبا کے باوجود تاحال قطر کا سعودی عرب اور اس کے قریبی دوست ممالک بحرین اور متحدہ عرب امارات نے لاک ڈاؤن برقرار رکھا ہوا۔
کیونکہ ترکی حقیقی معنوں میں عالم اسلام کے ساتھ مغرب کے ناروا سلوک پر ایران کے ساتھ مل کر آواز اٹھا رہا ہوتا ہے۔ ترکی ویسے ہی سعودی عرب کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے.


شیئر کریں: