کورونا کے پیچھے امریکا یا چین؟

شیئر کریں:

دنیا میں پھیلی آفت کورونا وائرس کووڈ 19 کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
اب تک سب پریشان تھے لیکن اصل ذمہ دار کون؟
یہ اب پتہ چل گیا ہے۔
دنیا کی دو سب سے بڑی طاقتیں اس مسئلے پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔
چین نے مہلک وائرس کے پھیلاو کے پیچھے امریکی خفیہ ہاتھ بے نقاب کیا تو مائیک پومپیو بھی پیچھے نا رہے۔
بجائے خود پرلگے سیاہ دھبے کو دھونے کا بندوبست کرتے کمال ڈٹھائی کے ساتھ چین پرہی الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
بولے کہ چین کی پھیلائی گمراہ کن معلومات کے باعث وبا کا تریاق مشکل ہو گیا ہے۔
موصوف نے اسی پر بس نہ کیا روس اور ایران کو بھی اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا دیا۔
میڈیا نے حقائق کا پردہ چاک کیا تو امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی رپورٹنگ کا الزام عائد کر دیا۔
الزامات کا یہ سلسلہ کب تک چلتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر سپر پاور کہلانے والا امریکا ناکامیوں کا ملبہ دیگر ممالک پر ڈالے گا تو شکوک و شبہات تو ضرور پیدا ہوں گے۔


شیئر کریں: