دنیا میں کورنا سے ہلاکتیں 39 ہزار سے زیادہ ہو گئیں

شیئر کریں:

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 3 ہزار 126 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر ہلاکتیں 39 ہزار 32 ہو چکی ہیں۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ متاثرین میں سے ایک لاکھ 72 ہزار 396 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں یورپ کے ملک اٹلی میں 11 ہزار 591 ہوئی ہیں۔
دوسرے نمبر پر اسپین میں 8 ہزار 189 افراد ہلاک، امریکا میں 3 ہزار 175، چین میں 3 ہزار 305، ایران میں 2 ہزار 898 اور فرانس میں 3 ہزار 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان میں بھی کووڈ 19 سے ہلاکتوں میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہونے گا ہے۔
پاکستان میں اب تک 25 افراد ہلاک اور ایک ہزار 865 متاثر ہو چکے ہیں۔


شیئر کریں: