نوشہرہ ورکاں میں 120 گھر قرنطینہ قرار

شیئر کریں:

گوجرانوالہ سے عمران حیدر

گوجروانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں تبلیغی جماعت کے امیر کی کورونا وائرس سے موت کے بعد 120 گھر قرنطینہ
قرار دے دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے نوشہرہ ورکاں کے 120 گھروں کے باہر نوٹس لگا دیے ہیں۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیے: https://wp.me/paLYLx-6vaگوجرانوالہ میں کورونا وائرس کا مریض‌چل بسا

آج صبح نوشہرہ ورکاں میں تبلیغی جماعت کے مقامی امیر سعید کورونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے۔
یاد رہے رائے ونڈ اجتماع کے بعد پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آنے لگے ہیں۔
اجتماع کے بعد اسلام آباد، پختونخواہ اور پنجاب اور سندھ کے کئی علاقوں میں آبادیوں کا لاک ڈاؤن کیا گیا۔
تبلی
تبلیغی جماعت کے کئی مراکز کو بھی قرنطینہ قرار دیا گیا۔
ایسے میں ہماری بھی زمہ داری ہے کہ ایسے لوگوں سے متعلق انتظامیہ کو بتایا جائے۔


شیئر کریں: