پی آئی اے کے فضائی میزبان کورونا سے متاثر

شیئر کریں:

پی آئی اے میں کورونا وائرس کا پہلا مثبت مریض سامنے آگیا۔
22سالہ فضائی میزبان کو تین دن پہلے بینظیر اسپتال میں کورونا کے شبے میں داخل کرایا گیا تھا۔
متاثرہ شخص کے نمونے مثبت آنے پر بینظیر اسپتال سے راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف یورالوجی منتقل کردیا ہے۔
متاثرہ فضائی میزبان نے اوسلو سے اسلام آباد پرواز پی کے 772 پر تین روز پہلے سفر کیا تھا۔
فضائی میزبان نے اسلام آباد جدہ اسلام آباد کی پرواز میں بھی فرائض سرانجام دیئے تھے
پی آئی اے کا فضائی میزبان کے 22ساتھیوں بشمول کپتان کو سیلف آئیسولیٹ کرنے کا فیصلہ
تین دن میں نمونے حاصل کرکے 22 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔


شیئر کریں: