ایران کا 85ہزار قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

ایران میں کورونا وائرس سے پھیلنے کے پیش نظر جیلوں سے قیدی رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق جیلوں سے 85 ہزار قیدی رہا کیے جائیں گے۔
رہائی سے پہلے تمام قیدیوں کا ریکارڈ بہتر بنایا جائے گا اور کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد ان کی سزائیں پوری کی جائیں گے۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیلوں میں پہلے ہی سی احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔
خیال رہے کورونا وائرس سے ایران میں اب تک 988 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مجموعی طور پر 16 ہزار 169 لوگ وائرس سے متاثر ہیں۔
کورنا وائرس سے ہلاکتوں میں چین کا پہلا نمبر ہے جہاں 3 ہزار 226 اور پھر اٹلی میں 2 ہزار 158 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔


شیئر کریں: