پی ایس ایل میں کرکٹر کو کورونا وائرس

شیئر کریں:

عمران عثمانی سے

پاکستان کرکٹ بورڈ نےفوری طور پر پاکستان سپر لیگ 2020کو ملتوی کردیا ہے۔
لیگ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ چند روز قبل پاکستان چھوڑ کر جانے والے ایک کھلاڑی میں کوروناوائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
اس کھلاڑی کی اسکریننگ جلد مکمل کرلی جائے گی۔
پی سی بی نے ایک ذمہ داراداراے کی حیثیت سے چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے اسکواڈز میں شامل تمام کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف، میچ آفیشلز، فرنچائز مالکان اور پروڈکشن کریو کے ٹیسٹ کے لیے تمام انتظامات کررکھے ہیں۔
پی سی بی نے ان تمام افراد کو ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے تک سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
اس کھلاڑی کا ٹیسٹ کچھ دیر بعد ان کے ملک میں ہوگا۔
وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی لیگ میں شامل تمام افراد کےفوری ٹیسٹ کروانے کے لیے سہولیات فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا یہ صورت حال ہر گزرتے دن کے ساتھ بدل رہی ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔
وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔
انہوں نےواضح کیاکہ پی سی بی میچ اور نان میچ ڈیز پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئےتھرمل گن سے کھلاڑیوں، آفیشلزاور میڈیا نمائندگان کا بخار باقاعدگی سے چیک کرتا رہا ہے۔
چیف ایگزیکٹو نے کہا پی سی بی کا ماننا ہے کہ ایونٹ کو ملتوی کرنے کا یہ بہترین وقت ہے اور اس سے قبل تمام ٹیموں کے مالکان کی مشاورت سے مختلف فیصلے لیے گئے۔
جس میں بند دروازوں میں میچز کروانا ، کھلاڑیوں کو دستبرداری کی آپشن دیئے جانا، ایونٹ کی تاریخوں میں تبدیلی اور ٹورنامنٹ کے ایام کم کرنا شامل تھا۔
انہوں نے کہاکہ یقیناَ یہ فیصلہ بھی تمام ٹیموں کے مالکان کی مشاورت سے لیا گیا ہے۔
وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس وباء سے آگاہی اور نمٹنے میں حکومتی مہم کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
پی سی بی پرامید ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں جلد ہر چیز معمول پر آجائے گی اور ہم مداحوں کے لیے کرکٹ واپس لائیں گے۔
پی سی بی نے اپنے تمام ڈومیسٹک مقابلے اور کرکٹ سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
پی سی بی کا دعوی اپنی جگہ لیکن لیگ کے جلد مکمل ہونے کا امکان نہیں ہے۔.


شیئر کریں: