پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل معطل

شیئر کریں:

کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل اور فائنل معطل کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا نے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ کو بھی اپنی لپیٹ میںلے لیا۔
کورونا کے پاکستان پہنچنے کے بعد پہلے چند غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپسی کی راہ لی اور اب معاملہ زیادہ
بگڑنے کے ساتھ ہی پی سی بی نے ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل کو ری شیڈول کر دیا ہے۔
پی سی بی نے یہ فیصلہ فرنچائزرکی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
اب یہ میچز کب ہوں گے فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
پاکستان میں بہت دیر بعد کرکٹ کی بحالی کی امید پیدا ہوئی تھی۔
پہلے دہشت گردی کے ناسور نے ملک میں کھیلوں کے میدان اجاڑے اب کورونا آن دھمکا ہے۔
پاکستانی شائقین اس فیصلے سے شدید مایوس ہوئے ہیں لیکن اس سلسلے میں عالمی کوششوں کاحصہ بننے کے لیے اس فیصلے کو قبول کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کے دو سیمی فائنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے تھے۔
اسٹیڈیم میں‌ میچز کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ ایسے میں میچز منسوخ کیے جانے کی اطلاع آگئی۔

مزید پڑھیے: https://wp.me/paLYLx-69Sپی ایس ایل 2020 فائنل کی ٹکٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچز کے درمیان وقفہ بھی کم کیا کہ کسی طرح پی ایس ایل مکمل ہو جائے لیکن
صورت حال کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔
ذارائع کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں
اس کے بر خلاف پاکستان میں سب کچھ جاری تھا۔

مزید پڑھیے:https://wp.me/paLYLx-69N کورونا نے کرکٹرز کو گھروں‌میں چھپا دیا، کرکٹ کی 130 سالہ تاریخ تبدیل
پی ایس ایل کے باقی میچز کب ہوں گے اس بارے میں‌کچھ نہیں کہا جاسکتا
اب یہ ضرور ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی روانگی کا سلسلہ آج سے شروع ہو جائے گا


شیئر کریں: