پی ٹی ایم اور علی وزیر پر پابندی لگانے کی استدعا مسترد

شیئر کریں:

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی نااہلی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
شہری عبدالولی کی درخواست میں پشون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی بھی استدعا کی گئی تھی۔
چیف جسٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اس کا طریقہ کار بھی موجود ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صرف یہ بتائیں پٹیشنر کہاں سے متاثرہ ہے؟
درخواست گزار کے وکیل گویا ہوئے “درخواست گزار اس ملک کا باعزت شہری ہونے کی وجہ سے متاثرہ ہے”
پھر چیف جسٹس نے کہا یہاں پہلے ہی بہت سے کیسز زیر التوا ہیں۔
ہر فرد جو ملک میں رہ رہا ہے وہ اس ریاست کے ساتھ مخلص ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی ایم اور ان کے رہنما علی وزیر ریاست
اور اداروں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔


شیئر کریں: