پاکستان میں کوروناسے متاثرہ ایک اور مریض صحتیاب

شیئر کریں:

پمزاسپتال اسلام آباد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا دوسرا مریض بھی صحت یاب ہوگیا۔
مریض کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔
پمز میں کرونا وائرس کے تین مریض زیر علاج ہیں۔
ابیٹ آباد سے تعلق رکھنے والے مریض کا بھی کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مریض کو پمز کے آئسولائیشن وارڈ میں ابھی تک داخَل نہیں کیا گیا۔
مریض کو چودہ روزکے لیے قرنطیہ میں رکھا گیا ہے۔
پمز میں برطانیہ سے آنے والی خاتون کی حالت بدستور َخراب ہے۔
یوکے سے تعلق رکھنے والی خاتون کے شوہر کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔
وزرات صحت کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 184 ہے۔
وزرات صحت میں کرونا کے اعدوشمار کے تعین کے لیے کمانڈ اینڈ کنڑول سینڑ بھی گزشتہ روز قائم کر دیا گیا ہے۔


شیئر کریں: