متحدہ عرب امارات میں نماز سمیت تمام عبادت گاہوں پر پابندی

شیئر کریں:

متحدہ عرب امارات کی تمام سات ریاستوں کی مساجد میں نماز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
فتوی کونسل نے فتوی جاری کیا ہے کہ مساجد میں صرف آزادن ہوا کریں گی لیکن اس کے ساتھ دو مرتبہ یہ اعلان بھی دھرایا
جائے گا کہ نماز گھرپر ہی پڑھی جائے۔
اس فیصلے کا اطلاق نماز جمعہ کی ادائیگی پر بھی ہو گا۔
متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا اسی طرح چرچ اور مندر پر بھی اس فیصلے کے تحت اجتماعی عبادت نہیں ہوں گی۔
حکومت کی جانب سے انتہائی اقدامات اٹھانے کا مقصد لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔
یاد رہے دنیا بھر میں کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔
ایران میں بھی امام رضا کا روضہ زائرین کے لیے بند کیا جا چکا ہے۔


شیئر کریں: