ایران کی مجلس خبرگان کے عالم گلپائی گانی بھی کورونا سے جاں بحق

شیئر کریں:

ایران میں کورونا وائرس سے بااثر عالم دین ہاشم بقائی گلپائی گانی بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
گلپائی گانی ان علما کرام کی ٹیم مجلس خبرگان میں شامل تھے جو سپریم لیڈر کا انتخاب کرتی ہے۔
گلپائی گانی کی عمر 78 سال تھی انہوں نے ایران اور اسلام کے لیے بے شمار خدمات انجام دی ہیں۔
ایران میں اب تک 12 حاضر اور سابق اراکین اسمبلی کورنا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
گلپائی گانی کو دو روز پہلے ہی کورونا وائرس تشخیص ہوا تھا۔

اہم سیاستدانوں اور اراکین اسمبلی سمیت اب بھی 13 افراد کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: https://bit.ly/2wXUacEایران میں امریکیوں کی زندگی کوخطرہ

ایران کے ایک اور اقتصادی ماہر رئیس 71 سال کی عمر میں آج کورونا وائرس سے دم توڑ گئے۔
اکہتر سالہ رئیس لندن اسکول آف اکنامسٹ سے پی ایچ ڈی تھے۔

ایران میں آج مزید 129 افراد ہلاک ہوئے اس طرح مجموعی طورپر 853 ایرانی کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 14 ہزار 99 کورونا کے کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں۔


شیئر کریں: