کورونا وائرس 158ملک پہنچ گیا 6664اموات ہو گئیں

شیئر کریں:

ممکنہ طور پر چین سے پھیلنے والا جان لیوا وائرس کورونا دنیا کے 158ملک میں داخل ہو گیا۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ وائرس نئے ملک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔
تازہ ترین صورت حال کے مطابق دنیا بھر میں ایک لاکھ 73 ہزار 150 افراد اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے:https://bit.ly/2QjRQ6v کورونا سے پاکستان میں بری صورت حال اعداوشمار غائب

پاکستتان کے وقت شام 5 بج کر 28 منٹ پر لی گئی اپ ڈیٹ کے مطابق اس وقت تک 6 ہزار 664اموات ہو چکی ہیں۔
حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ کورونا سے متاثرہ 77 ہزار 885افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئیں جہاں 3 ہزار 213 افراد ہلاک ہوئے۔
اسی طرح دوسرے نمبر پر اٹلی میں ایک ہزار 809 اور تیسرے نمبر پر ایران میں 853ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
امریکا اور لندن میں بھی صورت حال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے یورپین ممالک نے اپنی سرحدیں ایک دوسرے ملک پر بند کر دی ہیں۔
اسی طرح افریقی ممالک نے بھی کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک پر اپنی سرزمین بند کردی ہے۔


شیئر کریں: