چونیاں میں بچے کی کلاشنکوف سے فائرنگ

شیئر کریں:

قصور کی تحصیل چونیاں میں بچے کی ممنوعہ بور کی کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کی فوٹیج نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
چھانگا مانگا کے رہائشی 12 سالہ بچہ ممنوعہ بور کے اسلحہ سے ہوئی فائرنگ کر رہا ہےاور اس کا کوئی بڑا موبائل سے ویڈیو بنا رہا ہے۔
ہوائی فائرنگ پر پہلے ہی پابندی ہے اور اس طرح کی ویڈیو وائرل کر کے قانون کی بھی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔
علاقہ کے لوگوں نے اس ویڈیو پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے والدین ہی بچوں کے بگاڑ کا سبب بنتے ہیں۔
کل اگر بچہ کسی کو مار دے گا تو یہ والدین بولیں گے ظلم ہو گیا ہم برباد ہو گئے۔
علاقہ پولیس کو بھی چاہیے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرین تاکہ آئندہ کسی کی ایسا کرنے کی ہمت نہ ہو۔


شیئر کریں: