انگلش کرکٹرز کی پی ایس ایل سے واپسی اور بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی؟

شیئر کریں:

عمران عثمانی کے مطابق پاکستان میں موجود انگلش کرکٹرز نے کورونا وائرس کے خوف سے جلد وطن واپس واپسی پر غور شروع کردیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ ابھی مزید 10 دن تک جاری رہے گی۔
انگلینڈ کے حاضر سروس کرکٹرز جیسن رائے، ایلکس ہیلز، معین علی اور جیمز وینس سمیت
تمام کھلاڑی وطن واپسی میں عجلت پسندی کا مظاہرہ کر رہے پیں۔
کراچی میں جمعہ سے شیڈول اگلے تمام میچ خالی گرائونڈ میں ہونے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ ونرز سمیت تمام 15 کرکٹرز ہفتہ کی دوپہر لندن واپس روانہ ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب اس ماہ کے آخر میں شیڈول بنگلە دیش کے دورہ پاکستان کی تبدیلی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ جمعہ 13 مارچ کو ری شیڈول کرنے کا اعلان کرسکتا ہے۔
موجود پروگرام کے مطابق ٹیم نے کراچی میں 3 اپریل کو ون ڈے اور 5 اپریل سے ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔


شیئر کریں: