کورونا سے بچاو کے لیے فیس بک پاکستان کی مدد کو سامنے آگیا

شیئر کریں:

فیس بک انٹرنیشنل کرونا وائرس کی آگاہی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا،

فیس بک انٹرنیشنل کے اعلی سطح کے وفد نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات کی ہے، وفد میں نمائندہ برائے گورنمنٹ اینڈ پبلک ایڈوکیسی جولن ذو اور صارم عزیز شامل تھے

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے ملاقات میں کرونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی، وفد نے کرونا وائرس کے سلسلےمیں آگاہی کے لئے تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں فیس بک انٹرنیشنل کے اس تعاون سے پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو آگاہ کرنے میں بہت مدد ملے گی، پاکستان میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں، پاکستان میں تقریباَ 41 ملین سے زیادہ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں


شیئر کریں: