کورونا کا پیٹرولیم مصنوعات پر حملہ، مارکیٹس کریش کرنے لگیں

شیئر کریں:

انسانوں کو متاثر کرنے کے بعد کورونا وائرس اب نے عالمی مارکیٹ کو بھی تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
پیرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کورونا وائرس نے عالمی مارکیٹ کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے تیل کی کھپت کم ہوگئی۔ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 35 اعشاریہ 84 ڈالر فی بیرل کی نچلی ترین سطح پر آگئیں۔
گزشتہ ایک ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 30 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی انتہائی کم قیمتوں کے باوجود پاکستانی عوام کو خاص ریلیف فراہم نہ کیا جاسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی کا امکان ہے۔


شیئر کریں: