معروف کامیڈین امان اللہ انتقال کر گئے

شیئر کریں:

پاکستان کے معروف کامیڈین امان اللہ گردوں سمیت کئی امراض میں مبتلا تھے اور کئی دنوں سے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے ۔

سانس میں مشکل اور گردوں کی تکلیف کی وجہ سے دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اور آج امان اللہ کے گھر والوں نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی ہے ۔

امان اللہ نے کئی دہائیوں تک اسٹیج اور ٹی وی پر اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔اسٹیج پر منفرد کامیڈی کر کے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

امان اللہ نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں لائیو پرفارمنسز دیں اور نام بنایا ۔امان اللہ نے فلم ون ٹو کا ون اور نامعلوم افراد میں بھی ادکاری کے جوہر دیکھائے ۔

امان اللہ کو دو ہزار اٹھارہ میں ان کی فنی خدمات پر صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔


شیئر کریں: