خلیل الرحمن قمر کا برا وقت شروع، جیو سے فارغ

شیئر کریں:

ٹیلی ویژن کے ٹاک شو پر خاتون کے لیے انتہائی غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر خلیل الرحمن قمر کو تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد جیو نیٹ ورک نے مصنف اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کا کانٹریکٹ معطل کر دیا ہے۔

جیو نیٹ ورک کے کارکنان خاص طور پر خاتون ساتھیوں کی جدوجہد اور احتجاج رنگ لے لایا۔

یاد رہے خلیل الرحمن قمر اے آر وائی کے لیے ڈرامے لکھ رہے تھے ابھی حال ہی میں ان کا ڈرامہ “میرے پاس تم ہو” جہاں بہت مشہور ہوا وہیں لوگوں نے اسے بھی بہت ذیادہ تنقید کا نشانہ بنایا ۔

اس ڈرامہ کے بعد ہی جیو انٹرٹینمنٹ نے بھاری بھرکم معاوضہ پر ان کے ساتھ کنٹریکٹ سائن کیا تھا لیکن اب بیرونی اور اندرونی دباو کے بعد انہوں نے خلیل الرحمن قمر کے ساتھ اپنی وابستگی ختم کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:خلیل الرحمان قمر کی بدتمیزیاں آخر یہ بندہ ہے کون ؟

جیو کی خواتین نے انتظامیہ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

خواتین نے اس فیصلے کو اپنی جیت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایسے انسانوں کے روپ میں بھیڑیوں کا ہر سطح پر بائی کاٹ کیا جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب خلیل الرحمن قمر کا برا وقت شروع ہو چکا ہے۔


شیئر کریں: