اسپین میں منڈی بہاؤالدین کے 4افراد ہلاک 2 شدید زخمی

شیئر کریں:

(بارسلونا سے کرن خان)

اسپین میں پاکستانیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

چاروں میتیں جمعرات کو لائی جا رہی ہیں۔

اسپین کے شہر ساراگوسا کے قریب منی وین میں سوار 8 پاکستانی کام پر جا رہے تھے کہ وین سامنے سے آنیوالے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔

حادثہ میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور چوتھا شخص گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا۔

حادثہ اکیس فروری کو پیش آیا تھا۔

مرنے والوں کی شناخت شوکت علی ، ظفر اقبال، پرویز احمد اور محمد ارشد رانجھا کے ناں سے ہوئی۔

دو زخمی اب بھی اسپتال میں موت اور زندگی سے لڑ رہے ہیں۔

ان سب کا تعلق زراعت کے پیشے سے تھا اور یہاں آڑو کے باغات میں کام کرتے تھے۔

مرنے والوں کا نماز جنازہ کاسپے فٹبال گرائونڈ میں ادا کیا گیا۔

پاکستانی اور مراکشی لوگوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

قونصل جنرل عمران علی چوہدری بھی شریک ہوئے۔

جمعرات کو میت پی آئی اے کی فلائٹ سے پاکستان پہنچائی جا رہی ہیں۔

خیال رہے منڈی بھاوالدین سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد یورپ کے مختلف ملکوں میں بہتر روزگار کے مواقعوں کے تلاش میں قانونی اور صغیر قانونی طریقوں سے پہنچتے ہیں۔

بیشتر افراد یورپ پہنچتے ہوئے پر خطر راستوں میں کبھی سیکیورٹی اہلکاروں کی گولیوں کا نشانہ بن جاتے ہیں۔


شیئر کریں: