فیصل آباد میں ڈاکٹر نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔

فیصل آباد میں ڈاکٹر نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔
شیئر کریں:

فیصل آباد میں عطائی ڈاکٹر نے ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے۔ عطائی نے بچے کا ختنہ کرنے کے بجائے عضو مخصوصہ ہی کاٹ دیا۔

اہل خانہ بیون کرتے ہیں کہ واقعہ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ باوا چک سرگودھا روڈ پر پیش آیا، جہاں لبا اسپتال میں عطائی نے بچے کا غلط طرح سے خنتہ کرتے ہوئے اس کا عضو مخصوصہ ہی جدا کر دیا ۔

غلط آپریٹ سے بچہ شدید زخمی ہو گیا.یہاں سے اسے تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال لے جایا گیا۔ بچے کے والد نے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کے لئے تھانہ ملت ٹاؤن میں درخواست جمع کرادی ہے۔

بچے کے والد کا کہنا ہے ناتجربہ کار ڈاکٹر نے بچے کی زندگی تباہ کر دی ہے۔ عطائی کے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے اس سے پہلے بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آچکا ہے۔


شیئر کریں: