نوشہرہ میں 3 سال بعد پولیو کا کیس نکل آیا

نوشہرہ میں 3 سال بعد پولیو کا کیس نکل آیا
شیئر کریں:

نوشہرہ میں تین سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، اکتیس ماہ کے بچے بلال احمد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

پولیو وائرس سے متاثرہ بچے بلال احمد ولد غلام احمد کا تعلق نوشہرہ کے علاقے خیرآباد کیمپ سے ہے۔ بلال کے ٹیسٹ کے نمونے 24 جنوری کو اسلام آباد این آئی ایچ بھیجے گئے تھے۔


این آئی ایچ سے ٹیسٹ میں بچے کا رزلٹ مثبت آیا۔

یاد رہے جنوری 2016 میں پولیو کا اخری کیس نوشہرہ کے علاقہ بارہ بانڈہ میں رپورٹ ہوا تھا۔ اب تین سال بعد نوشہرہ میں یہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ بچے کو تواتر کے ساتھ پولیو سے بچاو کی ویکسین کے قطرے پلائے گئے تھے۔


شیئر کریں: