ملتان میں بچے کے والد کا پولیو ٹیم پر حملہ

ملتان میں بچے کے والد کا پولیو ٹیم پر حملہ
شیئر کریں:

ملتان کے علاقے شجاع آباد میں بچے کے والد نے پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔ پولیو ٹیم کے ایریا انچارج پر تشدد کیا گیا اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔

واقعہ شجاع آباد کے محلہ تیرت والا میں پیش آیا جہاں وقاص نامی شخص نے اپنے بچے کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلوانے سے انکار کیا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز سے بدتمیزی کی اطلاع ملنے پر ایریا انچارج نذیر موقع پر پہنچا اور وقاص کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اپنے بچے کو ویکسین کے قطرے پلوائے۔

اس دوران وقاص بدتمیزی کرنے لگا اور پھر پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو دھکے دیے، پولیو ٹیم کے ایریا انچارج نذیر احمد پر مکوں اور تھپڑوں سے مبینہ تشدد کیا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچی اور پولیو ٹیم کی جان بچائی۔ ملزم وقاص موقع سے فرار ہوگیا لیکن پولیس نے ملزم کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا۔


شیئر کریں: